نامور ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز نے اپنی بیٹی سوری سے گزشتہ 11 برس سے ملاقات نہیں کی جس کے بعد باپ بیٹی کی اجنبیت سے متعلق سوالات اٹھنے لگے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اپنی مشن امپوسیبل فرنچائز کے پروجیکٹس کی کامیابیاں سمیٹنے والے ٹام کروز نے اپنے اس ٹوٹے رشتے کو خود ہی نہ جوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ٹام کروز نے اپنے دیگر بچوں کے ساتھ مثبت تعلق برقرار رکھا ہے، جس کی وجہ سے بہت سے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ انہوں نے سوری کے ساتھ دوبارہ تعلق کیوں نہیں جوڑا۔ 2012 میں ٹام کو آخری بار اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
62 سالہ اداکار کے اپنے دو گود لیے ہوئے بچوں، 31 سالہ اسابیلا کروز اور 29 سالہ کونر کروز، کے ساتھ خوشگوار اور صحت مند تعلقات ہیں۔ یہ دونوں بچے ان کی سابقہ اہلیہ نیکول کڈمین کے ساتھ ہیں۔
کروز خاندان کے قریبی ذرائع نے سوری کی والدہ کیٹی ہومز اور ٹام کروز کی 2012 میں ہوئی طلاق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "کسی بھی طلاق میں جہاں بچے شامل ہوں، والد کو اپنے بچے سے ملنے کا حق دیا جاتا ہے، تاہم ٹام کروز نے اپنی بیٹی سوری، جو اس وقت 18 برس کی ہیں، کو پرورش پاتے نہیں دیکھا، اور ایسا کرنا سپر اسٹار اداکار کا اپنا فیصلہ تھا۔”
خیال رہے کہ حال ہی میں سوری نے نیویارک سٹی میں اپنے ہائی اسکول گریجویشن کے دوران اپنے نام کے ساتھ لگے کروز کے نام کو ہٹادیا تھا۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے والد سے کوئی تعلقات نہیں رکھنا چاہتی۔
اس نے اپنا نام سوری نوئیل رکھ لیا، جو اس نے اپنی ماں کیٹی ہومز کے درمیانی نام سے اخذ کیا۔
سوری نے اپنے والد کا آخری نام چھوڑنے اور اپنی ماں کا درمیانی نام نوئیل اپنانے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ وہ کالج میں اپنی پڑھائی کے دوران ایک کم پروفائل برقرار رکھ سکے۔
یہ واضح نہیں کہ سوری نے قانونی طور پر اپنا آخری نام کروز سے نوئیل میں تبدیل کیا ہے یا نہیں، لیکن اس نے براڈوے کے ہیڈ اوور ہیلز پرفارمنس کے دوران اپنے نئے نام کا استعمال کیا تھا۔