پی ایم اے،وائے ڈی اے پنجاب کی مرکزی قیادت کی گجرات میں ہنگامی پریس کانفرنس و کنونشن میں پنجاب بھر کے تمام ڈاکٹرز صوبائی حکومت کے خلاف میدان میں آگئے
گجرات کے نجی ہوٹل پر ہونیوالے والےآل پنجاب پی ایم اوے اور ، وائے ڈی اے کنونشن میں پنجاب بھر کے ڈاکٹرز ہیلتھ کئیر کمیشن لاہور کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا،24جولائی کو پنجاب کے 42 اضلاع کے ڈاکٹرز نے دھرنے کی کال دیدی گئی
صدر پی ایم اے پنجاب کرنل غلام شبیرکا کہناتھاپہلے مرحلے میں دھرنا لازم ہوگا مطالبات منظور نہ ہونے پر آئندہ کا لائحہ عمل واضع کرینگے ، دوسرے مرحلے میں بیوروکریسی سمیت سرکاری آفیسرز کا علاج نہ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے
شعیب نیازی صدر وائے ڈی اے پنجاب کا کہنا تھاایڈہاک ڈاکٹرز کو ریگولر کیا جائے دیہاڑی پر ڈاکٹر رکھنے کی پالیسی منظور نہیں ،ری ویپمنگ کے دوران پیش آنیوالے مریضوں کی ہلاکتوں کا مقدمہ سیکرٹری ہیلتھ علی جان پر درج کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا ڈاکٹرز کو مستقل نہ کرنا حکومت کی ناکامی ہے
عاطف مجید وائے ڈی اے پاکستان کاکہنا تھاہیلتھ کئیر کمیشن کے نام پر ڈاکٹرز کو ہراسمنٹ کا سلسلہ بند کیا جائے وزیر اعلی مریم نواز اور وزیر صحت سرکاری ہسپتالوں کو سیاست کا گڑھ نہ بنائیں
ڈاکٹر اظہار چوہدری کا کہنا تھاسرکار کے بڑے دفاتر میں چھوٹے لوگ براجمان ہو چکے ہیں، جن کا ہیلتھ سے کوئی تعلق نہیں وہ طاقت کے بل بوتے پر ہیلتھ سسٹم کو چلا کر اسے تباہ کررہے ہیں،چیف جسٹس کے منظور کردہ کے پی آئی، ایچ پی اے الاؤنس فوری طور پر بحال کیے جائیں
وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹرز کا مزیدکہنا تھاپی یم اے وائے ڈی اے ظالمانہ پالیسی نہیں چلنے دینگے مذاکرات سے راستہ حل کرلیں وگرنہ احتجاج کرینگے،ھرنے کے دنوں میں ہسپتالوں میں مریضوں کو آنیوالی مشکلات کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی