ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک سے سیکنڈ سیکرٹری رائل نارویجن ایمبیسی مس اظہرہ کرتووک اور کونسلر پر مارٹن بجارٹن نے ملاقات کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ثمن اعجاز اس موقع پر موجود تھیں
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے وفد کو خوش آمدید کہا اور ضلع گجرات کی تاریخ و جغرافیہ اور ثقافت کے حوالے سے وفد کو بریفنگ دی
ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں زبردستی اور کم عمر میں شادی کی روک تھام کے لیے قوانین موجود ہیں جن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے، معاشرے میں اخلاقی اقدار کی ترویج کی ضرورت ہے، گجرات کے شہری زیادہ تر بیرون ملک رہائش پذیر ہیں، دارالامان میں بے سہارا خواتین کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، محکمہ سوشل ویلفیئر خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے مختلف پروگرامز پر کام کررہا ہے جس میں خواتین کو مختلف قسم کے ہنر سکھائے جارہے ہیں
نارویجن وفد نے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی قیادت میں سوشل ویلفیئر و دارلامان کے بہترین کاکردگی کو سراہا