عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے نومولود بچی کے اغواء کا معاملہ ڈی پی او گجرات کے نوٹس کے باوجود 12گھنٹوں بعد بھی بچی کا سراغ نہ لگ سکا
گجرات کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں قراء شہباز نامی خاتون کے ہاں گزشتہ روز بچی پیدا ہوئی جسے نامعلوم خاتون نے صبح فجر کے وقت بچی کو مبینہ اغواء کرکے فرار ہونے میںکامیاب ہوگئی تھی
ترجمان گجرات پولیس کا کہنا ہے تھانہ سول لائنز پولیس نے نامعلوم ملزمہ کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا،ی ایس پی سٹی کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں
ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کا کہنا ہےپولیس ٹیمیں مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہیں،نومولود مغویہ کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں