خانیوال میں بینک سے پنشن لیکر آنے والی بزرگ خاتون سے لوٹ مار کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پولیس کے مطابق بلاک 10 کے علاقے میں 4 ملزمان نے خاتون سے رقم لوٹی، ملزمان نے خاتون سے پنشن کے 70 ہزار اور کانوں کی بالیاں بھی نوچیں۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کے تشدد سے خاتون زخمی بھی ہوئی۔
خاتون کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔