وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم کوعام تعطیل کا اعلان کردیا۔9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 16 اور 17 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے محرم کے دوران ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی بھی منظوری دی ہے جب کہ موبائل فون، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس کی بندش پر صوبوں سے مشاورت کی جائے گی۔