آر پی او گجرانوالہ ریجن طیب حفیظ چیمہ کا امام بارگاہ حسینیہ کا دورہ، ان کے ہمراہ ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے
اس موقع پر صدر حسینیہ ٹرسٹ میر جواد حسین جعفری نے ان کا استقبال کیا ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ چوہدری ذاکر حسین، حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ محمد اصغر یزدانی، سید ناصرعرف پپو شاہ، سید جابر حسین شاہ، سید سلیمان شاہ کاظمی و دیگر افراد موجود تھے،
صدر حسین ٹرسٹ میر جواد حسین جعفری نے آر پی او گجرانوالہ ریجن کو محرم الحرام کے دوران شہر گجرات سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کے روٹس کے بارے میں نقشوں کی مدد سے بریفنگ دی اور انتظامیہ کی شاندار کارکردگی اور تعاون پر آر پی او طیب حفیظ چیمہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستنصر عطا باجوا کا شکریہ ادا کیااور محرم الحرام کے دوران بھرپور تعاون کا یقین دلایا
اس موقع پر ار پی او گوجرانوالہ ریجن طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ آپ لوگوں نے ہمیشہ ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔ امام بارگاہ حسینیہ ٹرسٹ نے ہمیشہ مثبت انداز میں اپنا کردار ادا کیا ہے جس کے لیے ہم ان کا شکر گزار ہیں،اور ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں اور ہم مجالس و جلوس ہائے عزاء کی سکیورٹی کے لیے ہمیشہ حاضر ہیں۔ محرم الحرام کے دوران ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائےگا۔ خصوصی سکیورٹی کارڈ جاری کیے جائیں گے
۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عامر عباس شرازی،ڈی ایس پی میاں محمد اصف ،ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع اور ایس ایچ او بی ڈویژن یا سیر احمد نے ار پی او گجرانوالہ کی امد کے موقع پر مکمل سکیورٹی انتظامات کیے اور ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے کام کیا
۔ آر پی او گجرانوالہ ریجن کو صدر حسینیہ ٹرسٹ میر جواد جعفری نے یقین دلایا کہ جہاں کہیں بھی ہماری ضرورت ہوئی ہمیں کال کی جائے ہم حاضر ہیں اور مستنصر عطا باجوہ بہترین پولیس افیسر ہیں وہ بہتر انداز میں تمام انتظامات کریں گے۔