پشاور حسن خیل میں فورسز آپریشن میں3 دہشتگرد ہلاک، 2 فوجی جوانوں شہید ہوگئے
وفاقی وزیر مذہبی امور و اوورسیزپاکستان کا کہنا تھا افواج پاکستان کی ملک کی سلامتی کیلئے دی جانے والی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھاپشاور حسن خیل میں فورسز نے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے 3 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ بہادری سے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا افواج پاکستان کی ملک کی سلامتی کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا۔ آمین