گوجرانوالہ: ورلڈ بینک کے تعمیراتی پراجیکٹ میں 60 کروڑ روپے کی کرپشن کی تحقیقات مکمل اینٹی کرپشن نے چیف آفیسر کامونکی سمیت 5 سرکاری افسران اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ تین سرکاری افسران کوگرفتار بھی کرلیا
ملزمان میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی صوفیہ عاشق ، میونسپل آفیسر آصف فرزند، سب انجینئر عامر اسلم، سب انجینئر رانا نوید، جونیئر کلرک سعادت ولید اور ٹھیکیدار چودھری شفقت شامل
ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ورلڈ بینک کے سوا دو ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے میں فرضی ٹھیکیدار کے ذریعے بل نکلوا کر 60 کروڑ روپے ہڑپ کیے ہیں
محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ :تحقیقات میں سرکاری اہلکار اور ٹھیکیدار قصوروار پائے گئے سب انجینئر عامر اسلم ،سب انجینئر نوید اور میونسپل آفیسر آصف فرزند کو گرفتار کر لیا گیا
چیف آفیسر صوفیہ عاشق میونسپل کمپلیکس سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی