ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کو 125 کروڑ روپے کی انعامی رقم کی تقسیم کے معاملے پر کپتان روہت شرما نے بھی انعامی رقم میں کٹوتی کی پیشکش کی تھی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ سے پہلے روہت شرما نے کٹوتی کی پیشکش کی تھی، روہت شرما نے بارباڈوس سے واپسی پر چارٹرڈ فلائٹ کے دوران کٹوتی کی پیشکش کی، روہت شرما چاہتے تھے کہ سپورٹنگ اسٹاف کے اراکین کو مناسب انعامی رقم ملے۔
راہول ڈریوڈ نے 5 کروڑ کی بجائے دیگر کوچز کی طرح ڈھائی کروڑ روپے انعامی رقم لینے کا کہا تھا، 15 رکنی ٹیم اور راہول ڈریوڈ کو پانچ، پانچ کروڑ روپے انعام دینے کا فیصلہ ہوا، کوچز کو ڈھائی، ڈھائی کروڑ روپے دینے کا فیصلہ ہوا، سپورٹنگ اسٹاف کے دیگر ارکان کو کم پیسے ملنے تھے۔
روہت شرما کی پیشکش کے بعد دیگر ارکان کو بھی 2، 2 کروڑ روپے دینے کا فیصلہ ہوا۔