قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے تلخ کلامی ہوئی تھی تاہم اپنی غلطی پر شاہین آفریدی نے کوچ سے معافی بھی مانگ لی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کی دورہ انگلینڈ میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے تلخی ہوئی تھی، فاسٹ بولر نے معاملے پر بیٹنگ کوچ سے معافی مانگ لی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ ہیڈنگلے میں شاہین کی بولنگ پریکٹس کے دوران محمد یوسف نو بالز کی نشاندہی کر رہے تھے۔ بار بار نشاندہی پر شاہین آفریدی نے کہا کہ مجھے ابھی پریکٹس کرنے دیں، بیچ میں نہ بولیں، تاہم اس معاملہ پر دونوں کے درمیان بحث شدت اختیار کر گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تلخی کے واقع پر ٹیم مینجمنٹ نے شاہین آفریدی کی سرزنش کی تھی، شاہین آفریدی نے ٹیم کے سامنے اپنے رویے پر محمد یوسف سے معافی مانگ لی تھی۔ معافی کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے معاملے کو نمٹا دیا تھا۔