گوجرانوالہ : گوجرانوالہ کی عدالت نے پی ٹی آئی کی رہنماؤں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی گئی۔
گوجرانوالہ کی عدالت میں پی ٹی آئی کی رہنماؤں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے خلاف 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو اے ٹی سی میں پیش کر دیا ۔ عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو 22 جولائی کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ جب جیل سے رہا ہو کر نکلی تھیں تو انہیں گوجرانوالہ پولیس نے حراست میں لیا تھا.دونوں رہنماؤں کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت ہوئی تھی۔