کراچی : ریاض سے پشاور پہنچنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی، ایئر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت کارروائی سے طیارہ حادثے سے بچا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ایئر لائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ، پرواز ایس وی 792 کے طیارے کی لینڈنگ ہوتے ہی الٹے ہاتھ کے لینڈنگ گیئر سے دھواں اور چنگاری اٹھنا شروع ہوگئیں۔جس پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کوبروقت آگاہ کیا اور کپتان نے ایمرجنسی بریک لگادیئے۔سول ایوی ایشن کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر فائر اینڈ ریسکیوسروسز کو مطلع کیا، فائر ٹینڈر نے بروقت کارروائی کی اور لینڈنگ گیئر میں ہونیوالی آتشزدگی پر فوراً قابو پا کر جہاز کو بڑے حادثے سے بچالیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے بعد لوپ پرتھا تو گیئر سے دھواں نکلنا شروع ہوگیا ، طیارے میں 276 مسافر اور عملے کے 21ارکان کو ہنگامی سلائیڈ کے ذریعے بحفاظت جہاز سے باہر نکالا۔