سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے ونندو ہسارنگا مستعفی ہوگئے۔ سری لنکن ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔
ہسارنگا نے اپنا استعفیٰ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا۔ کولمبو سے ہسارنگا کا کہنا ہے کہ ٹیم کے مفاد میں یہی ہے کہ میں کپتانی سے سبکدوش ہو کر بطور پلیئر کھیلوں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ بطور پلیئر سری لنکن ٹیم کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم اس ماہ بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز کھیلے گی۔
اس سے قبل سری لنکا کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ بھی عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔