کراچی میں ہونے والی اسکریبل چیمپئن شپ وسیم کھتری نے جیت لی، اوپن ایونٹ عرشمان قاضی کے نام رہا۔
کراچی کے مقامی شاپنگ مال میں ہونیوالی اسکریبل چیمپئن شپ وسیم کھتری نے جیتی۔ پاکستان کے ٹاپ پلیئر وسیم کھتری نے حسان ہادی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ماسٹر ایونٹ جیتا۔
اوپن کیٹیگری میں عرشمان قاضی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، بصیر بیگ اوپن کیٹیگری میں دوسری پوزیشن پر رہے۔
اس ایونٹ کے دوران ورلڈ اور ایشین یوتھ چیمپئن شپ کےلیے پاکستان ٹیم بھی منتخب ہوئی۔
دو ایونٹس کےلیے پاکستان کی 10 رکنی یوتھ اسکریبل ٹیم منتخب ہوئی جس میں عفان سلمان، عہزم احمد، بلال اشعر، احمد سلمان، منال اشعر، محمد یادان، عاشر عدیل، مذمل حسن، منہما مکرم اور سعید معاذ شامل ہیں۔