جماعت اسلامی نے کل اسلام آباد میں ہونے والا دھرنا مؤخر کردیا۔
امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں 26جولائی کو دھرنا دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پی کی مد میں عوام نے 42ارب ڈالر دیئے ہیں،عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،لوگ حکومتوں مٰیں شامل ہوکر خود کو پروٹیکٹ کرتے ہیں۔بجلی کے بلوں نے جو صورتحال پیدا کی پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے،متوسط طبقے سمیت تاجر بھی پریشان ہے حکومت نے کسی کو بھی نہیں چھوڑا،بدترن حالات آنے والے دنوں میں دیکھ رہے ہیں۔کمرشل صارفین کو 8 روپے فی یونٹ بجلی بڑھا دی گئی ہے اس طرح کیسے معاشی بہتری آئے گی.رہائشی علاقوں میں تو ریلیف نہیں مل رہا ہے پی ڈی ایم حکومت نے بھی اعلان کیا تھا لیکن آئی ایم ایف نے منع کردیا تھا۔حکومت کے کسی اعلان کی کوئی اہمیت نہیں رہی،ان سے بات کرتے ہیں تو ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی،یہ کہتے ہیں سخت فیصلے کرنے ہیں لیکن انہوں نے اپنے بجٹ میں 25 فیصد انتظامی اخراجات بڑھا دیے ہیں۔قوم سوال کرتی ہے کہ اپنے اخراجات یہ کم نہیں کرتے.روزانہ 56 ارب روپے قرض لیا جارہا ہے.ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔