پاکستان تحریک انصاف کی رہنما بی بی ثیمرہ الٰہی نے حالیہ جنرل و ضمنی الیکشن میں پارٹی کا بھر پور ساتھ دینے پر چوہدری ابرار وڑائچ انکی فیملی اورعمائدین علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ساتھیوں کو کسی بھی مقام پر مایوس نہیں کرینگے پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے والے ساتھی ہی ہماری جماعت کا اصل سرمایہ ہیں جن پر جتنا بھی فخر کیاجائے کم ہے انہوں نے ہر قسم کا حالات کا مقابلہ جراتمندی سے کیا ہے چوہدری پرویز الٰہی گجرات کے حالات اور اپنے ساتھیوں کی وفاء کے حوالے سے مکمل باخبر ہیں اس موقع پر چوہدری ابرار وڑائچ آف بیووالی کی جانب سے معززین کے اعزاز میں عصرانہ بھی دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما بی بی ثیمرہ الٰہی ، اور پرویز الٰہی کے صاحبزادے چوہدری راسخ الٰہی کی بیووالی میں ڈیرہ حاجی تصدق وڑائچ کی آمدکے موقعہ پر چوہدری ابرار وڑائچ آف بیووالی ، چوہدری سجاو وڑائچ آف بیووالی،چوہدری فخر ندیم،چوہدری علی وڑائچ آف بیووالی، حاجی انور بیوووالی، چوہدری طارق وڑائچ بیووالی، الطاف حسین شاہ سمیت سابق ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری، کاروباری شخصیت امجد پرویز بٹ، قاضی خالد سیف اللہ، سابق وائس چیئرمین چوہدری تنویر احمد دیگر بھی موجود تھے