عراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے وزارت داخلہ میں ملاقات ہوئی
جس میں عراق جانے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ہر سال لاکھوں پاکستانی زیارات کیلئے عراق جاتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں مزید وزارت سمندر پار پاکستانی اور عراق کی وزارت لیبر کے مابین ایم او یو پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق ہوا