اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی حکومت کےختم ہونے کا کاؤنٹ ڈاؤن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا .جس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چار نکات پر گفتگو ہوئی اور تمام ارکان پارلیمنٹ کی رائے لی گئی. بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، پارلیمانی کمیٹی نے بہت اہم فیصلے کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججزکولگانامناسب نہیں سمجھتے، شبلی فرازاورعمرایوب ایڈہاک ججز پر اپنامؤقف سپریم جوڈیشل کونسل بھیج رہے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے چیف جسٹس سے درخواست کی مخصوص نشستوں کےکیس کےفیصلے پر من وعن عملکرائیں. یہ فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے اور اس پرعمل کرانا بھی ذمہ داری ہے۔انھوں نے خبردار کیا کہ پی ٹی آئی 70فیصدپاکستانیوں کی ترجمان جماعت ہے، پی ٹی آئی پرپابندی حکومت کے ختم ہونے کا کاؤنٹ ڈاؤن ہوگا۔انھوں نے بتایا کہ آج الیکشن کمیشن کوسپریم کورٹ کےحکم کےمطابق کنفرمیشن بھیج رہےہیں، ہمارے تین ممبران عمرہ پر گئے ہیں ان کا بیان حلفی بھی آج مل جائے گا۔اجلاس سے قبل گوہر خان کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ججز کا مقصد سپریم کورٹ فیصلے پر اثر انداز ہونا ہے. پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے کا جواب دیں گے، عوام کی طاقت کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی.بیرسٹرگوہرانھوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کے بعد سب بدل چکا ہے. تحریک انصاف ہو گی اور اسی ایوان میں ہوگی۔