ضلع بھر میں محرم الحرام کے پُرامن انعقاد پر پولیس، سیکورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کی موثر حکمت عملی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں
ضلع گجرات میں یوم عاشور روز 42 جلوس نکالے گئے
ضلع بھر میں محرم الحرام کا پُرامن انعقاد گجرات پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے
ضلع گجرات میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے پر ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک ،ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ اور تمام سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
یکم محرم الحرام سے لیکر 10 محرم الحرام تک ضلع گجرات کے تمام آفیسرز ہمہ وقت کسی نہ کسی روٹ کا وزٹ کرتے اور انتظامات کا جائزہ لیتے نظر آئے گجرات پولیس اور سیکورٹی اداروں نے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی جس کی وجہ سے محرم الحرام کے بابرکت ایام میں امن اور مکمل ہم آہنگی برقرار رہی۔عشرہ محرم کے پُر امن طور پر اختتام پذیر ہوا