راولپنڈی میں نالہ لئی پر سیلاب اور بارش کی پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم کی چوری کے بعد نیا سسٹم نصب کردیا گیا۔
محکمہ موسمیات کی ٹیم نے نالہ لئی کٹاریاں کے مقام پر نیا سسٹم نصب کیا۔
نالہ لئی پر سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم 2 دن قبل چوری ہوگیا تھا، سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم کی چوری کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔
سیلاب کی پیشگی اطلاع کا سسٹم نالہ لئی کٹاریاں کے مقام پر نصب تھا، سسٹم کے ساتھ لگا سولر پینل اور سینسرز بھی چوری ہوگئے تھے، جبکہ پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم کے ساتھ لگی بیٹریز اور کیبلز بھی چوری کرلی گئیں۔
مقدمے کے مطابق چور تالے توڑ کر قیمتی بیٹریاں، سولر پلیٹس، کاپر کیبلز، بورڈز اور باکس بھی لے گئے۔
جدید سسٹم سیلابی صورتحال اور پانی کی سطح کی معلومات فراہمی کے لیے لگایا گیا تھا، سیلابی صورتحال کی پیشگی اطلاع کےلیے نصب سسٹم جاپان سے منگوایا گیا تھا۔