ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسٹرکٹ جیل میں سپریڈنٹ جیل، اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل کی رہائش گاہ اور ملازمین کے لئے ملٹی اسٹوری اپارٹمنٹس کے منصوبے کا دورہ کیا،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جیل افسران و ملازمین کو رہائش کی فراہمی کے لئے منصوبہ پر کام جاری ہے منصوبے پر 360 ملین روپے لاگت آئے گی ،
ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ منصوبہ کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے منصوبے پر کام کی رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، میٹریل کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کروائی جائے منصوبے میں بلاجواز تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔