ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے جناح چوک، حسن چوک،جی ٹی روڈ، کالرہ اور بولے سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا
دوران دورہ اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے ڈسپوزل اسٹیشنز اور نکاسی آب کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا،
اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اور نکاس آب کے لئے مشینری و سٹاف کی نگرانی کی جا رہی ہے
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ کی فیلڈ میں موجودگی چیک کی اور بتایا ہے کہ مون سون بارشوں کے پیش نطر سٹاف کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں،
ہیوی مشینری و ہیومین ریسورس کی مدد سے نکاسی آب کا عمل جاری ہے، شہر سے بارش کے پانی کا نکاسی مکمل کی جا چکی ہے، اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے کہا کہ شہری بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے پولز کے قریب نہ جائیں اور غیر ضروری سفر نہ کریں