بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان اور سنجے دت 12 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ اسکرین پر نظر آنے کےلیے تیار ہیں۔
دونوں اداکار آخری مرتبہ سپر ہٹ فلم "سن آف سردار” میں نظر آئے جہاں سنجے دت مرکزی کردار جبکہ سلمان خان انکے ساتھ ایک گیت میں دکھائی دیے۔
تاہم اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں اسٹار پھر سے ایک ساتھ ’نظر پھر سے ایک‘ گیت میں نظر آئیں گے اور یہ گانا گلوکار اے پی ڈھلوں کی میوزک ویڈیو ہے جس کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار اپنے مداحوں کی خواہش پوری کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سلمان کے فارم ہاؤس میں پروجیکٹ کو حتمی شکل دینے کےلیے اداکار اور گلوکار کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ سلمان خان اور سنجے دت ساجن اور چل میرے بھائی، یہ ہے جلوہ جیسی نامور فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔