سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جیل سے باہر نہیں آئیں گے اور نہ ہی موجودہ حکومت کہیں جا رہی ہے۔
سب تک نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک میں آئینی بریک ڈاؤن جیسا کوئی خطرہ نہیں۔
پروگرام میں شریک رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر دانیال چوہدری نےکہا کہ حکومت چلتی رہے گی، آئینی بریک ڈاؤن کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
دانیال چوہدری نے کہا کہ چار سال ملک کو پی ٹی آئی نے لہو لہان کیا، ہم پی ٹی آئی پر پابندی لگانےکی بات نہیں کرتے، ہم اس سوچ کے خلاف ہیں، جو 9 مئی کو کیا گیا۔