وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین سے اسلام آباد شجاعت ہاوس میں گجرات کے یوسی چیئرمینوں نے ملاقات کی
دوران ملاقات وفد میں چوہدری افتخار سماں صاحب ، چوہدری سیلمان چیمہ صاحب ، چوہدری صفدر سندھو صاحب ، راجہ زین صاحب دیگر معززین علاقہ شامل تھے
وفاقی وزیر سے دوران ملاقات وفد نے حج کی سعادت حاصل کرنے پر چوہدری سالک حسین کو مبارکباد دی اور بہترین حج انتظامات کرنے پر اخراج تحسین پیش کیا
دوران ملاقات ضلع گجرات کی سیاسی صورتحال پر اہم بات چیت ہوئی بلدیاتی الیکشن بارے اہم تبادلہ خیال اور ہر یونین کونسل میں تنظیم سازی کرنے پر زور دیا گیا
چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا بلدیاتی الیکشن میں ہر چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے ورکرز کو زمہ داری دی جائے تاکہ وہ بھی اپنی جماعت کو اور ترقی کی طرف لے کر چلے
یونین کونسل چیرمینوں کا کہنا تھا سب ورکرز ایک ساتھ ملکر ق لیگ کو چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین کی قیادت میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا