حافظ آباد میں ڈاکوؤں نے خاتون کو اس کے شوہر اور بیٹی کے سامنے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ اسے بیوی اور ڈھائی سال کی بیٹی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے ڈاکوؤں نے روکا۔
متاثرہ شہری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سکھیکی کے قریب 3 ڈاکوؤں نے ان کے ساتھ لوٹ مار کی اور اسلحہ کے زور پر کھیتوں میں لے گئے، جہاں بیوی کے ساتھ زیادتی کی۔
متاثرہ شہری کے مطابق سکھیکی اور سانگلہ ہل پولیس نے معاملہ حدود کے چکر میں الجھا دیا۔
دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فیصل گلزار نے ایس ایچ او تھانہ سکھیکی کو معطل کر دیا۔