بیلجیم میں چھاپے کے دوران مبینہ دہشت گردی کے الزام میں 7 افراد کو حراست میں لے گیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق زیر حراست افراد پر دہشت گرد گروپوں کے ساتھ وابستگی قائم کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
زیر حراست افراد پر مالی فنڈنگ اور دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
ترجمان پبلک پروسیکیوٹر کے مطابق چھاپوں کے دوران ملنے والے شواہد سے دہشتگردی کی منصوبہ سازی کا تاثر ملا۔
یاد رہے کہ سال 2016 میں بیلجیم میں دہشتگردی کے 2 حملوں میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔