اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی قیمت مزید بڑھانے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2روپے 63پیسے اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں نظرثانی شدہ درخواست دائر کر دی۔
سی پی پی اے کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ جون 2024کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ درخواست پر نیپرا31جولائی کو سماعت کریگی۔