لاہور: کینٹ کچہری لاہور کی عدالت نے اداکار طاہر انجم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے والی پی ٹی آئی کارکن انیلہ ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پولیس کی جانب سے آج انیلہ ریاض کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا.عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمہ انیلہ ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یاد رہے کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے اداکار طاہر انجم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کیا تھا۔