گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ،قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی
ایس ایچ او تھانہ منگوال SI عثمان وارث اور ان کی ٹیم نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم کو بیرون ملک فرار ہو نے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا
گرفتار ملزم جمشید محسن قتل کیس میں منگووال پولیس کو مطوب تھا ، پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم کو ائیر پورٹ سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا ہے
ترجمان گجرات پولیس کا کہنا ہے ملزم فلائٹ نمبر G9-533 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھاملزم کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا چیک کرنے پر ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا