اسٹیج اداکار اور مسلم لیگ ن کلچرل ونگ کے صدر طاہر انجم پر تشدد کے حوالے سے لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ’نیلی پری‘ اور طاہر انجم کا واقعہ پلانٹڈ تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے سے قبل طاہر انجم اور انیلہ ریاض عرف نیلی پری کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی اور وہ طاہر انجم کے گھر بھی گئی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس افسران نے اصل معاملے سے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق طاہر انجم پر تشدد کے بعد اعلیٰ حکام کی ہدایت پر انیلہ ریاض کی گرفتاری کی گئی۔ طاہر انجم اور انیلہ ریاض نے پولیس کے سامنے پلان کا اعتراف بھی کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق انیلہ ریاض کو طاہر انجم کے گھر سے ہی گرفتار کیا گیا۔ طاہر انجم نے پولیس کو بتایا کہ انیلہ معافی مانگنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق طاہر انجم اور انیلہ ریاض کا واقعے سے قبل بھی کئی بار رابطہ ہوا۔ طاہر انجم کا سی ڈی آر ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔