جماعت اسلامی نے تین مقامات پر دھرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق مری روڈ راولپنڈی، زیرو پوئنٹ اسلام آباد اور چونگی نمبر 26 پر دھرنا ہوگا۔
قیصر شریف نے کہا کہ زیرو پوائنٹ اسلام آباد پر دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کی ہدایت ہے کہ جہاں رکاوٹ ہوگی وہیں دھرنا ہوگا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے، تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔
قیصر شریف نے کہا کہ اب تک 1150 کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بجلی کے بلوں میں کمی اور تنخواہ دار پر ٹیکس ختم کرنے تک دھرنا رہے گا۔