سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں پیر تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سعودی قومی محکمہ موسمیات سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الباحہ ، عسیر ،وادی الدواسر،عفیف اور جازان میں ہلکی جبکہ مدینہ منورہ ،مکہ مکرمہ ،طائف ، میسان ، اضم ، الکامل اور العرضیات میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔پیر تک یہ سلسلہ خلیص ، جموم ، القنفذہ اور للیث تک پھیلنے کا امکان ہے۔محکمہ شہری دفاع کی جانب سے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ بارش کے دوران ہائی ویزے پرسفر کرتے وقت احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔