پاکستان ٹیم کو ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔ سری لنکا ویمنز نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 3 وکٹ سے ہرادیا۔
دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم 141 رنز کا ہدف دیا، سری لنکا ویمنز نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
سری لنکا کی جانب سے چماری اتھاپتھو نے 63 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل ہیں۔