اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف سے تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف طائر نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے تاجک صدر کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کی بات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تاجک صدر سے نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔ معاہدوں پر بروقت عملدرآمد سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ اکتوبر میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں تاجکستان کی شرکت کے منتظر ہیں۔