پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چار پانچ ارب روپے یونین کونسل کی سطح پر اپنے ورکرز کو دیے، جن سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے نوجوانوں کی فیک آئی ڈیز بناکر پروپیگنڈا شروع کروایا گیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ گولڈ اسمتھ اور دیگر دشمن قوتیں بانی پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سرگرم ہیں، شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور زلفی بخاری کو فلسطینیوں کے قصائی لارڈ ڈینئیل سے ملاقات کیوں کرنا پڑ گئی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 9 مئی کے کرداروں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، 2022ء میں عدم اعتماد کو ڈی ریل کرنے پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے تھا مگر نہیں لگا کیونکہ انھیں ’گڈ ٹو سی یو‘ کہنے والے بہت ہیں۔