اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرپشن اور ایجنٹ مافیا کی پشت پناہی کے حوالے سے عوامی شکایات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے انچارج پاسپورٹ آفس مظفر گڑھ شاہد اقبال کو ہٹا دیا۔ محکمانہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محکمے میں کرپشن کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ پاسپورٹ آفس میں جہاں بھی ایجنٹ مافیا یا کرپشن کی شکایت ملی، بلا امتیاز کارروائی ہو گی۔ شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔