پیرس اولمپکس میں آسٹریلیا نے چار گولڈ میڈلز سمیت 6 میڈلز جیت کر میڈل ٹیبل پر برتری حاصل کرلی۔ میزبان فرانس دوسرے جبکہ جاپان و جنوبی کوریا کا مشترکہ طور پر تیسرا نمبر ہے۔
پیرس اولمپکس میں پاکستانی وقت کے مطابق 28 جولائی تک آسٹریلیا 4 گولڈ اور 2 سلور میڈلز کے ساتھ سب سے اوپر رہا۔ فرانس 3 گولڈ، دو سلور اور دو برانز میڈل کے ساتھ دوسرے جبکہ جاپان اور جنوبی کوریا 3، 3 گولڈ، 2، 2 سلور اور ایک ایک برانز میڈل کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔
3 گولڈ، ایک برانز اور دو سلور میڈل کے ساتھ چین چوتھے جبکہ امریکا دو گولڈ، چار سلور اور تین برانس میڈل کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
علاوہ ازیں اب تک ایک ایک سونے کا تمغہ جیتنے والے ممالک میں قازقستان، بیلجیئم، جرمنی، ہانگ کانگ اور ازبکستان شامل ہیں۔