بالی ووڈ کے معروف شاعر، نغمہ نگار جاوید اختر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔
نغمہ نگار نے اولمپکس 2024 میں بھارتی ٹیم کے لیے کی گئی سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ’میری ایکس آئی ڈی ہیک ہوگئی ہے، بظاہر میرے اکاؤنٹ سے اولمپکس میں ہماری بھارتی ٹیم کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔ یہ بالکل بے ضرر پوسٹ ہے، لیکن یہ میں نے شیئر نہیں کی ہے‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں، اور اپنی شکایت درج کروا رہے ہیں۔
جوں ہی جاوید اختر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق پیغام شیئر کیا گیا تو صارفین نے اس کے جواب میں اپنا ردّعمل دینا شروع کر دیا۔
ایک صارف نے انہیں مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ آپ اپنا پاس ورڈ فوری طور پر تبدیل کریں۔ ایک اور صارف نے امید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ وہ بے ضرر پیغام کیا تھا؟ ایک اور صارف کے مطابق ’میں نے آپ کی طرف سے کوئی ٹویٹ نہیں دیکھی، مجھے امید ہے کہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا‘۔
واضح رہے کہ جاوید اختر حالیہ پوسٹ میں جس پوسٹ کے حوالے سے ذکر کر رہے ہیں وہ پوسٹ اب ان کی ٹائم لائن پر اب موجود نہیں ہے۔