معروف ٹک ٹاکر و کانٹینٹ کرئیٹر لاریب خالد نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل یوٹیوبر و کانٹینٹ کرئیٹر لاریب خالد نے اپنی، یوٹیربر زرناب فاطمہ اور نوزائیدہ بیٹے کی صحت سے متعلق معلومات شیئر کی تھیں۔
لاریب خالد کا بتانا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’ابراج‘ رکھا ہے، زرناب فاطمہ اور ابراج اب دونوں اسپتال سے گھر منتقل ہوچکے ہیں۔
لاریب خالد نے مداحوں سے مزید دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کے بیٹے کی تاحال دل کی دھڑکن بہت کم ہے، ابراج کو انتہائی نگہداشت میں اسپتال سے گھر شفٹ کیا گیا ہے۔
اب لاریب خالد نے قبل از وقت پیدا ہونے والے اپنے ننھے منے سے بیٹے ابراج کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی ہے۔
لاریب خالد نے اس سیلفی میں اپنے بیٹے کو ’جنگجو‘ قرار دیا ہے۔
دوسری جانب کانٹینٹ کرئیٹر و یوٹیوبر زرناب فاطمہ نے بھی طویل عرصہ بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کا استعمال کیا ہے۔
انہوں نے اپنے شوہر، محمد لاریب خالد کو بیٹے ابراج کا ’سپر فادر‘ قرار دیتے ہوئے ٹک ٹاک ایپلیکشن پر فالوورز کی تعداد 4 ملین ہونے پر مبارکباد دی ہے۔