الیکشن ایکٹ 2017 کی ترمیم سے متعلق کاپی سب تک نیوز نے حاصل کرلی۔
الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 میں 2 ترامیم متعارف کرائی جارہی ہیں۔
پہلی ترمیم یہ ہے کہ اپنی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
دوسری ترمیم یہ ہے کہ جس پارٹی نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو نہ دی ہو اسے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔
ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق یہ دونوں ترامیم منظوری کے بعد فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔
واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ ترمیمی بل حکومتی رکن بلال اظہر کیانی نے ایوان میں پیش کیا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے بل کی مخالفت میں ’نو نو‘ کے نعرے لگائے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔