وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کا استحاق ہے، اس وقت شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے۔
اپنے بیان میں محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میکرو اکنامکس صورتحال میں استحکام آئے گا تو معیشت آگے بڑھے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ مالیاتی نظم و ضبط جتنا ہونا چاہیے اتنا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ریٹیلر پر ٹیکس نہیں لگائیں گے تو بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔