پنجاب میں 450 کلومیٹر طویل تین نئے روڈ کوریڈور کا آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے منصوبوں کی منظوری دے دی۔
ساہیوال سے چیچہ وطنی، رجانہ اور لیہ تک دو رویہ سڑک جبکہ دیپالپور سے وہاڑی تک اور شورکوٹ سے جھنگ تک نئی دو رویہ سڑک بنائی جائے گی۔
210 ارب روپے کی لاگت سے یہ تینوں منصوبے دسمبر 2025 تک مکمل ہوں گے۔