امریکی وزیر دفاع لائیڈ جارج آسٹن نے اسرائیلی ہم منصب یوآف گیلنٹ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
پینٹاگون کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اسرائیل میں ہونے والے حزب اللّٰہ کے 27 جولائی کے حملے کے جواب میں اسرائیلی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔
اسرائیل لبنان کشیدگی کے سفارتی حل پر بھی بات چیت ہوئی، لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کی سلامتی اور اس کے حقِ دفاع کےلیے امریکا کی غیرمتزلزل حمایت کا یقین دلایا۔
اس سے پہلے میڈیا سے بات چیت میں امریکی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کے امکانات کو رد کردیا تھا۔