برطانوی نشریاتی ادارے کے سابق نیوز اینکر پر بچوں کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
لندن سے برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق نیوز اینکر ہیو ایڈورڈ نے نازیبا تصاویر شیئر کرنے کے الزامات قبول کر لیے۔
رپورٹ کے مطابق ہیو ایڈورڈ نے ویسٹ مجسٹریٹ کورٹ میں تینوں الزامات قبول کیے، الزامات قبول کرنے کےبعد ہیو ایڈورڈ کو ستمبر میں سزا سنائی جائے گی۔
ہیو ایڈورڈ پر رواں برس جون میں فرد جرم عائد کی گئی تھی