عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔
امریکی عہدیداروں نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ الاسد ایئربیس پر ہوا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی ایئربیس پر دو راکٹ فائر کیے گئے، واقعے کے دوران کئی امریکی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
خبر رساں اداروں نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ بیس کے اہلکار حملے کے بعد ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل نے تہران میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کردیا تھا جس کے بعد ایران نے اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔