پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل وصول کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم کو جیولن تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل پہنا دیا گیا۔پیرس اولمپکس مینز جیولین تھرو کے مقابلے میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو میڈل دینے کی تقریب میڈل دینے کی تقریب آئفل ٹائفل کے قریب چیمپئنز پارک میں منعقد کی گئی۔پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو مقابلے میں میڈلز جیتنے والوں کی تقریب کے دوران گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو برانز میڈل دیا گیا.
بھارت کے نیرج چوپڑا کو سلور میڈل دیا گیااس موقع پر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجائی گئی اور سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا گیا۔ جبکہ کمنٹریٹرز کی جانب سے چیمپئن ارشد ندیم کی تعریف کی گئی۔ دیگر کھلاڑیوں نے ارشد ندیم کے ساتھ سیلفیاں بنوئیں۔تقریب سے قبل اولمپک لیجنڈ ارشد ندیم ، چیمپینز پارک پیرس میں پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ارشد ندیم نے فینز زون میں آٹو گراف دیے، اور مداحوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔ ہزاروں شائقین نے جیولین تھرو میں ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
خیال رہے ارشد ندیم نے گزشتہ رات 92.97میٹر تھرو کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا ،ارشد ندیم نے 92.97میٹر تھرو کر کے اولمپکس میں نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ارشد ندیم کی جیت پر وزیراعظم کی آنکھوں میں آنسوآئے،وزیراعظم شہبازشریف ارشد ندیم کو انعام بھی دیں گے۔شہبازشریف اور نوازشریف نے ہی ملک میں پی ایس ایل کا آغاز کیا.اسپورٹس ایک صنعت ہے جس کواہمیت دینی چاہیے۔