کراچی: وزارت حج نے 2025 کی حج پالیسی کی تیاری پر کام تیز کر دیا.ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2025 کا اعلان آئندہ ماہ کیےجانے کا امکان ہے۔ نجی و سرکاری حج اسکیم کےتحت کوٹے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی پر غور کیا جارہا ہے۔وزارت حج نے زیادہ اور کم مدتی حج اسکیم کے معاملے پر بھی نئی پالیسی لانے پر غور شروع کر دیا ہے۔وزارت مذہبی امور کو عازمین کی طرف سے انتظامات پرشکایات موصول ہوئی تھیں۔ نئی پالیسی میں عازمین کی شکایات کے ازالہ اورنئی سہولیات کی فراہمی پربھی غور کیا جارہا ہے۔اسلام آباد کی طرح لاہور ایئرپورٹ کو بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کے کی درخواست کی جائےگی۔
Previous Articleآج ہمیں حضرت داتا گنج بخش اور دیگر بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے:وفاقی وزیر داخلہ
Next Article کے پی حکومت نے ایکسپورٹ پر 2 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا