کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے سری لنکا میں کمانڈنٹ کپ سیلنگ ریگاٹا جیت لیا۔ مقابلے میں سری لنکا، پاکستان، چین اور بھارت کی بحریہ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستان نیول اکیڈمی کی ٹیم نے لیزر ریڈیل میں سلور میڈل اور انٹرپرائز کیٹیگری میں گولڈ میڈل اور ٹرافی حاصل کی۔ فاتح ٹیم میں آفیسر کیڈٹس سید صاخر علی شاہ، سعد بن خالد اور محمد عبداللہ اکرم شامل تھے۔